پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ: میزبان ٹیم 378 رنز ہر آوٹ

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ: میزبان ٹیم 378 رنز ہر آوٹ
میچ کے دوسرے روز کے آغاز پر پاکستان نے اپنی نامکمل پہلی اننگز 313 رنز، 5 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔ تصویر
کھیل2025/10/13

لاہور کی قذافی سٹیڈم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے آغاز پر پاکستان نے اپنی نامکمل پہلی اننگز 313 رنز، 5 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔ وکٹ پر موجود محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا 52 رنز کے ساتھ پراعتماد انداز میں کھیل کا آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو مزید آگے بڑھایا، تاہم 362 کے مجموعے پر محمد رضوان 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔


رضوان کے آؤٹ ہونے کے فوراً بعد ہی اسپنر سینوران متھوسامے نے ایک ہی اوور میں دو مزید کامیابیاں حاصل کیں، جب نعمان علی اور ساجد خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔


سلمان علی آغا، جو ایک بڑی اننگز کی جانب گامزن تھے، نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور بدقسمتی سے 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ٹیم کے آخری بلے باز شاہین شاہ آفریدی نے 7 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی پوری ٹیم 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔


جنوبی افریقہ کی جانب سے سینوران متھوسامے نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کے علاوہ پرینیلان سبراین نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کگیسو ربادا اور سائمن ہارمر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔


پاکستان کی جانب سے محمد رضوان، سلمان علی آغا اور کپتان بابر اعظم نمایاں بلے باز رہے۔ اب جنوبی افریقہ اپنی پہلی اننگز کا آغاز کرے گا اور پاکستان کو ابتدائی وکٹیں جلد حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ میچ میں برتری برقرار رکھی جا سکے۔

Powered by Froala Editor

مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک

ملت نیوز ویب سائٹ صحافتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان۔ افغانستان، خیبر پختونخوا اور دنیا بھر کی تازہ خبروں کا ایک با اعتماد ذریعہ ہے