دوحہ امن مذاکرات: پاک۔افغان تعلقات میں بہتری اور سرحدی امن کی امید

کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں ہونے والے امن مذاکرات کو انتہائی مثبت، بروقت اور حوصلہ افزا پیشرفت قرار دیا ہے، اور امید ظاہر کی ہے کہ اس عمل سے خطے میں پائیدار امن، استحکام اور تجارت کی بحالی کے نئے دروازے کھلیں گے۔
چیمبر کے عہدیداران نے پاک فوج کو سرحدی امن، قومی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے انتھک خدمات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، اور کہا کہ فوج کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ حکمت عملی ہمارے سرحدی علاقوں میں امن و تحفظ کی ضمانت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امن، تعاون اور تجارت کے ذریعے خطے کی ترقی کا خواہاں ہے، تاہم افغان حکومت کو چاہیے کہ آئندہ ایسے اقدامات سے اجتناب کرے جو سرحدی کشیدگی یا تجارتی رکاوٹوں کا باعث بنیں۔
چیمبر عہدیداران نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک اعتماد، مکالمے اور اقتصادی تعاون کے ذریعے مسائل حل کریں تاکہ سرحدی تجارت، کاروباری روابط اور عوامی تعلقات مزید مضبوط ہوں۔
آخر میں کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران نے یقین دلایا کہ چیمبر پاک۔افغان دوستی، علاقائی امن اور پائیدار ترقی کے لیے ہر اُس قومی کوشش کی مکمل حمایت کرتا رہے گا۔
Powered by Froala Editor
مصنف کے بارے میں

ملت نیوز ویب سائٹ صحافتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان۔ افغانستان، خیبر پختونخوا اور دنیا بھر کی تازہ خبروں کا ایک با اعتماد ذریعہ ہے