بنوں: ایف سی لائن پر دہشتگردوں کا حملہ، فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی

بنوں: ایف سی لائن پر دہشتگردوں کا حملہ، فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی
بنوں میں گزشتہ کئی مہینوں سے امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ تصویر سوشل میڈیا
پاکستان2025/09/02

بنوں میں ایف سی لائن پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے دوران دہشتگرد لائن کے اندر گھس گئے اور دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔


سکیورٹی فورسز نے بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان خود موقع پر موجود ہیں اور آپریشن کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوان بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف برسرِپیکار ہیں

Powered by Froala Editor

مصنف کے بارے میں

ممتاز بنګش
ممتاز بنګش

ممتاز بنگش مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور صحافت کے میدان میں بیس سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں