درہ آدم خیل: کوئلے کی کان میں حادثہ، ایک مزدور جاں بحق

درہ آدم خیل: کوئلے کی کان میں حادثہ، ایک مزدور جاں بحق
کوہاٹ کے سابق نیم قبائلی علاقہ درہ آدم خیل میں کوئلے کی کانوں میں حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ فوٹو سوشل میڈیا
پاکستان2025/06/28

درہ آدم خیل کے علاقے اخوروال میں کوئلے کی کان میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں ایک کان کن جاں بحق ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کان کے اندر کام کے دوران اچانک مٹی اور پتھر بیٹھ گئے، جس سے کان کن محمد خان ملبے تلے دب گیا۔


ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق مزدور کی لاش کو نکال لیا۔ محمد خان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے کارو درہ سے بتایا گیا ہے۔


لاش کو ابتدائی طبی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد اسے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے اور مزدور برادری میں تشویش پائی جاتی ہے۔


مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ یاد رہے کہ درہ آدم خیل میں کوئلے کی کانوں میں حفاظتی اقدامات کی کمی کے باعث ایسے حادثات وقتاً فوقتاً پیش آتے رہتے ہیں، جن میں اب تک کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں

Powered by Froala Editor

مصنف کے بارے میں

ممتاز بنګش
ممتاز بنګش

ممتاز بنگش مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور صحافت کے میدان میں بیس سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں