متاثرین کے ساتھ بد تمیزی، پولیس اہلکار معطل

باجوڑ میں اتمان خیل رجسٹریشن پوائنٹ پر آئی ڈی پیز کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر پولیس اہلکار عصمت اللہ کو معطل کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے واضح کیا کہ آئی ڈی پیز ہمارے بھائی بہن ہیں اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدتمیزی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، لہٰذا ان کے ساتھ ہمدردی اور تعاون ہمارا اولین فرض ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ رجسٹریشن کے عمل کے دوران آئی ڈی پیز کے ساتھ خوش اخلاقی اور تعاون کا مظاہرہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ ماموند کے متاثرین کے لیے اتمان خیل میں گزشتہ کئی دنوں سے رجسٹریشن سنٹر قائم ہے، جہاں متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔
Powered by Froala Editor
مصنف کے بارے میں

ملت نیوز ویب سائٹ صحافتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان۔ افغانستان، خیبر پختونخوا اور دنیا بھر کی تازہ خبروں کا ایک با اعتماد ذریعہ ہے