پاکستان اور افغانستان جنگ کے حوالے سے امریکہ کے صدر ٹرمپ کا اہم بیان

پاکستان اور افغانستان جنگ کے حوالے سے امریکہ کے صدر ٹرمپ کا اہم بیان
بین الاقوامی مبصرین کے مطابق، ٹرمپ کا یہ بیان خطے میں جاری کشیدگی اور امریکی کردار کے بارے میں ایک نئی بحث کو جنم دے سکتا ہے۔
دنیا2025/10/19

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی اورجنگ کو "آسانی سے" ختم کر سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے یہ بات 17 اکتوبر کی رات وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ یہ تنازعہ کس طریقے سے اور کب حل کریں گے۔


ان کا کہنا تھا:

"یہ تقریباً آخری بڑی جنگ ہے۔ میں جانتا ہوں کہ پاکستان نے افغانستان پر حملہ کیا ہے یا دونوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ اگر مجھے مداخلت کرنی پڑی تو میرے لیے اس جنگ کو ختم کرنا مشکل نہیں ہوگا۔"


صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ اس وقت امریکہ کے انتظامی امور پر توجہ دے رہے ہیں، مگر انہیں دنیا بھر میں جاری جنگوں کو ختم کرنا پسند ہے۔
ان کے مطابق، "میں چاہتا ہوں کہ لوگوں کے قتل و خون کو روکا جائے۔ میں نے لاکھوں جانیں بچائی ہیں، اور میرا یقین ہے کہ ہم اس جنگ میں بھی کامیاب ہوں گے۔"


یاد رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کے دورے کے دوران بھی افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری جھڑپوں اور طالبان فورسز کے کردار پر تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ وہ اس تنازع کو بھی حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔


امریکی صدر کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب 17 اکتوبر کو صوبہ پکتیکا میں پاکستان کے مبینہ فضائی حملوں میں تین افغان کرکٹ کھلاڑیوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


یہ بھی پڑھیں:
افغانستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز سے انکار کر دیا


دوسری جانب، 18 اکتوبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان حکومت اور پاکستانی حکام کے درمیان جنگ بندی اور امن مذاکرات جاری ہیں، جن میں دونوں ممالک کے نمائندے براہِ راست شرکت کر رہے ہیں۔


بین الاقوامی مبصرین کے مطابق، ٹرمپ کا یہ بیان خطے میں جاری کشیدگی اور امریکی کردار کے بارے میں ایک نئی بحث کو جنم دے سکتا ہے۔

Powered by Froala Editor

مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک

ملت نیوز ویب سائٹ صحافتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان۔ افغانستان، خیبر پختونخوا اور دنیا بھر کی تازہ خبروں کا ایک با اعتماد ذریعہ ہے