کوہاٹ: عدالت نے امجد آفریدی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا

کوہاٹ: عدالت نے امجد آفریدی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا
تصویر نن سبا ڈاٹ کام
پاکستان2025/06/20

کوہاٹ – کوہاٹ کی ایک مقامی عدالت نے سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات ملک امجد آفریدی کی ضمانت منظور کرلی۔


یہ حکم ایڈیشنل سیشن جج نمبر 6 نے 20 جون کو جاری کیا، جس کے مطابق ملزم کو پانچ لاکھ روپے کے دو نفري ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔


ملک امجد آفریدی کو کوہاٹ کے سابق ضلع ناظم ملک اسد خان کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ملک اسد خان کو 15 اپریل کو ایک ہدفی حملے میں موٹر کار سوار حملہ آوروں نے عظیم باغ کے قریب پنڈی روڈ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔


واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مختلف مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ بعد ازاں، 4 جون کو پولیس نے امجد آفریدی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا۔


اس حوالے سے 5 جون کو کوہاٹ پولیس کے ضلعی سربراہ (ڈی پی او) ڈاکٹر زاہداللہ خان نے پولیس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ملک امجد آفریدی کو دیگر گرفتار ملزمان کے ہمراہ میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان کے دفعہ 164 کے تحت دیے گئے بیانات کی روشنی میں امجد آفریدی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، تاہم تحقیقات تاحال جاری ہیں

Powered by Froala Editor

مصنف کے بارے میں

ممتاز بنګش
ممتاز بنګش

ممتاز بنگش مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور صحافت کے میدان میں بیس سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں