کوہاٹ: ماں نے دو سالہ بیٹے کو دریائے سندھ میں پھینک دیا

کوہاٹ: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ماں نے مبینہ طور پر اپنے دو سالہ بیٹے کو دریا میں پھینک دیا۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان جواد آفریدی نے میڈیا کو جاری بیان میں بتایا کہ یہ واقعہ تحصیل گمبٹ کے رسی قصابہ گاؤں میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق متاثرہ بچے کا نام رضوان ہے اور اس کے والد کا نام ساجد بتایا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، بچے کی ماں ذہنی مریضہ ہے، جس نے مبینہ طور پر ذہنی دباؤ کے باعث اپنے کمسن بیٹے کو دریا میں پھینکا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور مکمل حقائق تفتیش کے بعد سامنے لائے جائیں گے۔
Powered by Froala Editor
مصنف کے بارے میں

نعمت اللہ خان ایک با استعداد افغان صحافی ہیں اردو اور پشتو زبان میں مختلف قومی اخبارات اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے خبریں، مضامین اور تجزیے لکھتے ہیں اور ویڈیو رپورٹس بھی بناتے ہیں