کرک: تخت نصرتی سے سول کورٹ کی منتقلی، احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے

کرک: تخت نصرتی سے سول کورٹ کی منتقلی، احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے
ضلع کرک کے علاقہ تخت نصرتی میں اس سے قبل بھی کورٹس منتقلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو چکے ہیں۔ فوٹو سوشل میڈیا
مقامی خبریں2025/07/02

ضلع کرک کے علاقے تخت نصرتی سے سول کورٹ کی منتقلی کے خلاف عوامی احتجاج نے شدت اختیار کر لی ہے، مظاہرین نے انڈس ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔


تخت نصرتی سے سول کورٹ منتقلی کے خلاف عوامی احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین نے حمیدان چوک پر انڈس ہائی وے کو مکمل طور پر بند کر کے کراچی تا خیبر ٹریفک معطل کر دی ہے، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔احتجاج میں تحصیل میئر سجاد احمد خان، سابق صوبائی وزیر قانون ملک ظفر اعظم، تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین، وکلاء، تاجر، اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہے۔


مظاہرین کا کہنا ہے کہ تخت نصرتی کے عوام سے انصاف کا بنیادی حق چھینا جا رہا ہے، اور عوام کو دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ریاست کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سول کورٹ کو فوری طور پر واپس تخت نصرتی منتقل کیا جائے، اور مطالبات کی منظوری تک انڈس ہائی وے کی بندش جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ 


دوسری جانب حکام سے اس حوالے سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ سول کورٹ اب کرک جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل کیا جارہا ہے جہاں  سول کورٹ کے لیے باقاعدہ احاطہ مختص ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے جوڈیشل کمپلیکس تخت نصرتی سے بہت دور پڑتا ہے جس کی وجہ سے تخت نصرتی عوام کو مختلف مشکلات کا سامنا ہو گی۔

Powered by Froala Editor

مصنف کے بارے میں

باسط گیلانی
باسط گیلانی

باسط گیلانی ایک منجھے ہوئے نوجوان صحافی ہیں جو کہ مختلف بڑے قومی اخبارات اور ٹی وی چینلز کے لیے کام کا تجربہ رکھتے ہیں ملت نیوز کے لیے خبریں اور تجزیئے لکھتے ہیں اور ویڈیو رپورٹس بھی بناتے ہیں