کوہاٹ۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج، انڈس ہائی وے بلاک

کوہاٹ۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج، انڈس ہائی وے بلاک
فوٹو سوشل میڈیا
مقامی خبریں2025/07/28

کوہاٹ۔ تحصیل لاچی کی عوام نے بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجا انڈس ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا


پیر کے روز کیے گئے احتجاج کی قیادت تحصیل ناظم احسان الٰلہ کر رہے تھے


احتجاج تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہا جس کی وجہ سے مسافروں کو بھی اذیت کا سامنا کرنا پڑا


بعد ازاں پیسکو حکام اور حلقے کے رکن صوبائی اسمبلی داؤد آفریدی نے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے جس کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

Powered by Froala Editor

مصنف کے بارے میں

ممتاز بنګش
ممتاز بنګش

ممتاز بنگش مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور صحافت کے میدان میں بیس سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں