کوہاٹ میں ڈینگی کے کیسز میں خطرناک اضافہ، متاثرین کی تعداد 261 تک پہنچ گئی

کوہاٹ میں ڈینگی کے کیسز میں خطرناک اضافہ، متاثرین کی تعداد 261 تک پہنچ گئی
کوہاٹ میں ہر سال سینکڑوں افراد ڈینگی مچھر کا شکار بنتے ہیں، کوہاٹ ڈویژنل ہسپتال کی فائل فوٹو
مقامی خبریں2025/10/08

ضلع کوہاٹ میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث شہریوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ محکمہ صحت کوہاٹ کے سربراہ ڈاکٹر گل سید نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اب تک ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 261 تک جا پہنچی ہے۔ متاثرہ افراد کے علاج کے لیے اسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کیے گئے ہیں۔


ڈاکٹر گل سید کے مطابق ڈینگی وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ کوہاٹ تحصیل کی جرما یونین کونسل ہے، جہاں متعدد شہری اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ اسی طرح گمبٹ اور لاچی تحصیلوں میں بھی درجنوں افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔


محکمہ صحت کی ٹیمیں ان علاقوں میں سپرے مہم چلا رہی ہیں جہاں ڈینگی وائرس پھیلانے والے مچھر پائے گئے ہیں۔


ڈاکٹر گل سید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، گھروں کے اندر اور اردگرد موجود گندے پانی، کچرے اور گملوں کو صاف کریں تاکہ مچھر افزائش نہ کرسکیں۔ ان کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ڈینگی کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔

Powered by Froala Editor

مصنف کے بارے میں

ظاہر خان بنگش
ظاہر خان بنگش

ظاہر خان بنگش ایک مستعد صحافی ہے اور مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ کام کا تجربہ رکھتے ہیں اور ملت نیوز کی ادارتی ٹیم کا حصہ ہیں