کوہاٹ : کوئلے کی کان میں ریسکیو اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں کوئلے کی ایک کان میں پھنسے مزدور کو بچانے کی کوشش کے دوران ریسکیو 1122 کے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے، جبکہ کان میں پھنسے مزدور کی بھی جان نہ بچائی جا سکی۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان، جواد آفریدی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 18 ستمبر کی شام پیش آیا، جب بارش کے باعث کان کے اندر پانی بھر گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق، ریسکیو آپریشن کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں ریسکیو اہلکار روح الامین اور صلاح الدین جان کی بازی ہار گئے۔ ان کے ساتھ کان میں پھنسے مزدور کی بھی موت واقع ہوئی۔
درہ آدم خیل میں کوئلے کے متعدد کان موجود ہیں جہاں اکثر اوقات کانوں کے بیٹھنے یا پانی بھر جانے جیسے حادثات پیش آتے ہیں، جن کے نتیجے میں مزدور زخمی یا جاں بحق ہو جاتے ہیں۔
علاقے میں کام کرنے والے مزدوروں اور مقامی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کانوں میں حفاظتی انتظامات کو بہتر بنایا جائے تاکہ ایسے المناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
Powered by Froala Editor
مصنف کے بارے میں

نعمت اللہ خان ایک با استعداد افغان صحافی ہیں اردو اور پشتو زبان میں مختلف قومی اخبارات اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے خبریں، مضامین اور تجزیے لکھتے ہیں اور ویڈیو رپورٹس بھی بناتے ہیں